بھارتی حکومت اور سعودیہ عرب کے مابین حج 2024کے معاہدے کے بعد بھارت میں اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی حج کے انتظامی امور میں ہر سطح پر شفافیت لانے اور بھارتی حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشن پر مدینہ میں مقیم ہندوستانیوں اور زائرین نے انتہائی گرم جوشی سے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کے ہمراہ تصاویر بنوائیں، اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود تمام افراد کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت میں اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے سب سے پہلے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی، اس کے بعد وہ اُحد کی پہاڑیوں پر گئیں، جہاں دنیا کے تمام ملکوں کے زائرین نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے بھارت میں اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو تینوں مقدس مقامات کی تاریخ سے آگاہ کیا۔
مملکت سعودیہ عرب نے وزارت اقلیتی امور کے زیر نگرانی ہندوستان میں امور حج کے طریقہ کار کی تعریف و ستائش کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی کا شکریہ ادا کیا۔
اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیاقت علی آفاقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق 140020 عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے وساطت سے فریضہ حج ادا کریں گے۔
0 Comments